ازبک صدر کی نواز شریف، مریم نواز کو ازبکستان کے دورے کی دعوت

ازبک صدر کی نواز شریف، مریم نواز کو ازبکستان کے دورے کی دعوت
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ازبک صدر شوکت مرزائیوف نے نواز شریف اور مریم نواز کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

لاہور میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ازبک سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ازبک سفیر نے نواز شریف تک صدر شوکت مرزائیوف کا خط پہنچایا۔

خط میں ازبک صدر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں، انہوں نے عوام کے لیے شاندار منصوبے بنائے۔

خط کے ذریعے شوکت مرزائیوف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا ہے۔

خط میں ازبک صدر نے نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ازبکستان کے دورےکی بھی دعوت دی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں