آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں ملالہ کی تصویر آویزاں

آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں ملالہ کی تصویر آویزاں
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے ایک اور پروقار اعزاز حاصل کرلیا، آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں بینظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کردی گئی۔

ملالہ کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں لگانے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان لڑکیوں اور خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کا لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا اسلام کے پیغام کے بھی خلاف ہے، تمام ممالک کو طالبان پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور معمول کے تعلقات نہیں رکھنے چاہئیں۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تمام ممالک انسانی حقوق کی بنیاد پر آگے آئیں۔

اس موقع پر ملالہ کی والدہ نے کہا کہ بینظیر کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کے لیے خدمات پر ملالہ کی تصویر آکسفورڈ یونیورسٹی میں لگی جس پر فخر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں