سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ سے مفت فراہم کردہ درسی کتب لازمی واپس لی جائیں: محکمۂ تعلیم سندھ

سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ سے مفت فراہم کردہ درسی کتب لازمی واپس لی جائیں: محکمۂ تعلیم سندھ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ سے مفت فراہم کردہ درسی کتب لازمی واپس لی جائیں۔

اس حوالے سے محکمۂ تعلیم سندھ کے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ رزلٹ کارڈ پر درسی کتب کی واپسی کا اندراج کیا جائے، جاری اور واپس ہونے والی کتابوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ تمام جمع شدہ کتابیں اسکول بُک بینک میں محفوظ کی جائیں۔

پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک تمام طلبہ سے کتابوں کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلعی تعلیمی افسران اسٹاک ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹرز کو جمع کروائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں