سیاسی تعلقات معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

سیاسی تعلقات معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف---فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں ڈھالنا ہوگا تاکہ باہمی فائدے کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے کویتی قیادت کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو عملی شکل دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں