ہر اُس شخص پر انگلی اُٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے، ایمل ولی

ہر اُس شخص پر انگلی اُٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے، ایمل ولی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ میں ہر اس شخص پر انگلی اٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردوں کی موجودگی جرم ہے تو ہر وہ شخص جو دہشت گردوں کو واپس لایا، بتایا جائے کہ کیا وہ سزا کا مستحق نہیں؟

انہوں نے کہا کہ وہ سب کیسے کھلے گھوم رہے ہیں؟ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ کچھ شہدا کے لواحقین پارا چنار سے آئے تھے، بات اب اسلام آباد تک پہنچ چکی ہے، 40 ہزار دہشت گردوں کو واپس لے آئے اور جیل سے رہا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام مسالک، سیاستدان، دین اور مذہب کے لوگ بیٹھ کر بات کریں، آئین تقاضا کرتا ہے سیکیورٹی فورسز نے 24 گھنٹے قوم کو پرامن ماحول دینا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں