66.15 ملین ڈالر مالیت کی چرس پکڑ لی گئی، 2 اسمگلرز گرفتار

66.15 ملین ڈالر مالیت کی چرس پکڑ لی گئی، 2 اسمگلرز گرفتار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کارروائی کر کے 1.2 ٹن منشیات برآمد کر کے 2 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی، برآمد شدہ 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی۔

یہ گروہ گوادر سے کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں