ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع، جیل انتظامیہ

ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع، جیل انتظامیہ
بانی پی ٹی آئی : فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی : فائل فوٹو 

اسلام آباد کے بہترین اسپتالوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے، ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کردیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا چیک اپ جاری ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ساتھ لائی ہے، طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوت کے باوجود کوئی پی ٹی آئی رہنما جیل نہیں پہنچا، میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں ڈھائی بجے سے منتظر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے الشفاء آئی اسپتال کے 2 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسپتال منتقل نہ کرنے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں