سب انسپکٹر کے قتل، رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

سب انسپکٹر کے قتل، رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں پولیس نے مقابلے کے بعد 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی ہے، اِس ملزم نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات سب انسپکٹر عامر علی کو شہید کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم رینجرز پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔

علاوہ ازیں صفورا چورنگی کے قریب بھی مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان سے 3 پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں