اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسئلہ فلسطین پر کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز

اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسئلہ فلسطین پر کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام اور فلسطین کے مسئلے پر کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کر دی۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وکیل کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں فلسطینی مسئلے اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔

اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ تمام فریقین کو فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی اپنی حمایت کا اعادہ کرنا چاہیے، خطے میں دو ریاستی حل اور انصاف کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔

تحریکِ انصاف کے اسیر رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کو بورڈ آف پیس کی رکنیت دیا جانا اور فلسطینیوں کو باہر رکھنا کیا انصاف ہے؟



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں