مریم نواز کی یکساں ترقی اور ڈسپلن کیلئے ’ون پنجاب، ون اسٹینڈر‘ پالیسی کی منظوری

مریم نواز کی یکساں ترقی اور ڈسپلن کیلئے ’ون پنجاب، ون اسٹینڈر‘ پالیسی کی منظوری
وزیر اعلیٰ مریم نواز---فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ مریم نواز—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکساں ترقی اور ڈسپلن کے لیے ’ون پنجاب ون اسٹینڈر‘ پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدرات کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کو انفرااسٹرکچر اسٹینڈرڈائزیشن پر بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب کا انفرااسٹرکچر بکھری ہوئی تعمیرات نہیں بلکہ یکساں ترقی کی پہچان ہو گا، پنجاب کی سڑکیں، اسکول، اسپتال اور بس سٹاپ اب ’برانڈ پنجاب‘ کے سفیر بنیں گے، ’ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ، ون ڈیزائن‘ تعمیرات میں یکسانیت اور عالمی معیار کا نفاذ ہو گا، پنجاب کی ہر شاہراہ، ہر گرین بیلٹ اور ہر فٹ پاتھ ایک ہی عالمی ڈیزائن کے سانچے میں ڈھلے گی۔

اجلاس میں پنجاب میں انفرااسٹرکچر کی مکمل کایا پلٹنے کے لیے خودمختار اتھارٹی بنانے پر غور کیا گیا، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اسٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے، لاہور سے راجن پور تک ہر گلی، ہر شاہراہ دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہو گا، انفرااسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں