اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانیٔ پی ٹی آئے کو ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے اور اہلِ خانہ کو اطلاع نہ کرنے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے اسیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید نے اپنے وکیل کے ذریعے بیان ریکارڈ کروایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2019ء میں نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باعث سروسزاسپتال منتقل کیا گیا تھا، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان میڈیکل بورڈ کے تمام اجلاسوں میں شریک رہے۔

اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق نواز شریف کے اہلِ خانہ اور ان کے قانونی مشیر کو اُن تک مکمل رسائی حاصل تھی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے میں ہر سطح پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج کے حقوق پامال کیے گئے اور اہلِ خانہ کو رسائی نہیں دی گئی، بانی کے وکیل اور ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں