کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی شادی شدہ طالبہ کی خودکشی کی کوشش

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی شادی شدہ طالبہ کی خودکشی کی کوشش
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

لاہور کے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی شادی شدہ طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ نے چند روز پہلے خواب آور گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ طالبہ شادی شدہ ہے اور خواب آور گولیاں گھر پر کھائی تھیں۔

ذرائع کے مطابق طالبہ کو میو اسپتال میں طبی امداد دے کر بچا لیا گیا ہے۔ طالبہ لیڈی ولنگٹن اسپتال میں گائنی کے شعبے میں اسپیشلائز کر رہی ہے۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی محمود ایاز کا کہنا تھا کہ انکوئری کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلد ہی رپورٹ دے گی۔

ذرائع کے مطابق طالبہ کو بروقت طبی امداد دی گئی اور وہ اب بالکل ٹھیک ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں