کوہاٹ کی مقتولہ ڈاکٹر مہوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی

کوہاٹ کی مقتولہ ڈاکٹر مہوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کوہاٹ کی مقتولہ ڈاکٹر مہوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی، انہیں اتوار کے دن اسپتال سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مہوش کو جسم کے مختلف حصوں پر 6 گولیاں لگیں، گولیاں ہاتھ، سینے اور پیٹ میں لگیں، گولیاں لگنے سے دل، پھیپڑے، جگر اور گردے سمیت کئی اعضاء زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دل اور پھیپھڑے کی چوٹ ڈاکٹر مہوش کی موت کی وجہ بنی۔

خیال رہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہوش کا مبینہ طور پر ایک بیمار خاتون کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑا کرنے والے شخص کو اسپتال میں تعینات پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

کوہاٹ، کرک سمیت متعدد شہروں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پانچویں روز بھی اوپی ڈیز کا بائیکاٹ برقرار رکھا ہے، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر مہوش کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق ڈاکٹر مہوش کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ڈاکٹر مہوش کو انصاف ضرور ملے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں