کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس گرفتار
کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس گرفتار

ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے غیر ملکی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق غیرقانونی اشیا کی اسمگلنگ میں ایئر ہوسٹس کے علاوہ عملہ بھی ملوث ہے، غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کراچی سے ریاض جا رہی تھی۔ ایئر ہوسٹس مسافر  کے طور پر سفر کر رہی تھی۔ 

ترجمان کے مطابق ایئر ہوسٹس نے بتایا کہ عملے کے 12مزید ارکان بھی ملوث ہیں، وہ تمام متعلقہ ادارے کے عملے سے مل کر کام کرتی ہے۔ 

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمہ گزشتہ چھ ماہ سے کھیپ کا یہ کام کر رہی تھی۔ متعلقہ اداروں اور غیر ملکی ایئر لائن کے عملے کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق ملزمہ نے اے ایس ایف، اے این ایف کسٹمز، ایئر لائن کے کاؤنٹرز سے کلیئرنس حاصل کرلی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں