سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی

سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی، جسے تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگی ہے، 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے۔

حکام کے مطابق اسنارکل اور واٹر باؤزر بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم نے پولیس حکام کو فوری طور پر متاثرہ فیکٹری پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔

اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے متاثرہ فیکٹری اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں