ایئرپورٹ اور اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ

ایئرپورٹ اور اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف کے اضافی دستے ایئرپورٹ کی حدود کی سڑکوں پر تعینات کر دیے گئے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹر اور پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کالونی میں ملازمین اور رہائشیوں کے علاوہ گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ٹاؤن شپ کی سڑک سے ایئرپورٹ، پی آئی اے ہیڈ آفس اور پی آئی اے ہیڈکوارٹرز جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ فلائٹ کے لیے وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں کیونکہ ایئرپورٹ پر راستے میں سخت چیکنگ کے باعث وقت لگ سکتا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر صرف مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ بلا وجہ ایئرپورٹ آنے والوں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں