ایران پر حملوں کیخلاف جماعت اسلامی کی قرارداد

ایران پر حملوں کیخلاف جماعت اسلامی کی قرارداد
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی نے ایران پر حملوں کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق امریکا اور اسرائیل عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ایران میں اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

متن کے مطابق ایران میں بچوں اور طالبات سمیت ہزاروں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا گیا، اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے فوری جنگ بند کرائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں