سابق ایرانی صدر احمدی نژاد زندہ ہیں، مشیر
کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے مشیر نے ترک نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ “سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد زندہ اور خیریت سے ہیں، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکااور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں اتوار کے روز احمدی نژاد شہید ہوگئے ہیں۔ مشیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، ʼمیں ان کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ سب کچھ ٹھیک ہے۔ʼذرائع نے مزید کہا، ʼان کی سیکورٹی ٹیم سے متعلقہ ایک عمارت پر ایک روز قبل حملہ کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments




