سرینگر میں کرفیو کے باوجود مظاہرے، مودی اور اسرائیل مخالف نعرے
سرینگر (اے ایف پی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے دوسرےروزبھی مقبوضہ کشمیر میں احتجاج جاری رہا،سرینگر میں کرفیو کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکل آئے اور مظاہروں میں شرکت کی ،مظاہرین بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اوراسرائیل کیخلاف نعرےلگا رہے تھے،پولیس کی مظاہرین کو لال چوک کی جانب بڑھنے سےروکنے کی کوشش پرعلاقہ میدان جنگ بن گیا اورجھڑپیں شروع ہوگئیں،پولیس نےمظاہرین پر لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ کی،وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، تفصیلات کےمطابق امریکی اور اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے دوسرےروز بھی مقبوضہ کشمیر میں احتجاج جاری رکھا، دارالحکومت سرینگر میں کرفیو کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سےنکل آئی اورلال چوک کا رخ کیا، جسے پہلےہی سیل کردیاگیا تھا، مظاہرین ایران اور حزب اللہ کےجھنڈے لہراتے ہوئےاسرائیل اور امریکہ کیخلاف مسلسل نعرے لگا رہے تھے۔




