ایران پر حملہ غزہ سے توجہ ہٹانے کی نیتن یاہو کی کوشش ہے، خواجہ آصف

ایران پر حملہ غزہ سے توجہ ہٹانے کی نیتن یاہو کی کوشش ہے، خواجہ آصف
ایران پر حملہ غزہ سے توجہ ہٹانے کی نیتن یاہو کی کوشش ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی توجہ غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی پوری توجہ ایران پر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کر کے نیتن یاہو نے بین الاقوامی توجہ غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ، مغربی کنارے میں نسل کشی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا موقع مل گیا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے شیطانی ذاتی عزائم نے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کو انسانی تاریخ کے بدترین المیے سے دو چار کردیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں