ترکیہ ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے متحرک، تمام فریقوں سے رابطہ

ترکیہ ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے متحرک، تمام فریقوں سے رابطہ
ترکیہ ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے متحرک، تمام فریقوں سے رابطہ

کراچی (نیوز ڈیسک)ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ انقرہ حکومت ایران کے خلاف جنگ ختم کرانے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے تمام فریقوں سے رابطے میں ہے۔امن کے قیام کیلئے امریکا اور یورپی رہنما ؤں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ترکی اس سلسلے میں عمان سے بھی بات چیت کر رہا ہے کیونکہ یہ خلیجی ریاست بھی اسی مقصد کے تحت کوشاں ہے۔نیٹو کے رکن ملک ترکی نے خبردار کیا تھا کہ خطہ مزید عدم استحکام کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ خطے میں امن کے حصول کے لیے اپنے تمام ہم منصب رہنماؤں کے ساتھ ’’حساسیت کے ساتھ ضروری اقدامات کر رہے ہیں‘‘ اور ترکی کی سوچ یہ ہے کہ ایران اور خطے کے استحکام کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ منگل کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں فیدان نے کہا، ’’یہ یک سطحی مذاکرات نہیں، بلکہ کثیر سطحی مذاکرات ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں