معاملات بہتر ہوتےہی قیمتیں کم کریں گے، وزیر پیٹرولیم

معاملات بہتر ہوتےہی قیمتیں کم کریں گے، وزیر پیٹرولیم
معاملات بہتر ہوتےہی قیمتیں کم کریں گے، وزیر پیٹرولیم

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جیسے ہی معاملات بہتر ہوں گے اسی پھرتی کے ساتھ قیمتیں کم کریں گے، ہفتہ وار قیمتوں کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مجبوری میں کیا۔ جن لوگوں نے پیٹرول کی فروخت روک کر منافع خوری کی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا۔ آبنائے ہُرمز کا راستہ بند ہونے کے بعد سعودی عرب کی دوسری بندرگاہوں سے تیل لایا جا رہا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پی این ایس سی کے دو جہاز سعودی عرب کے دوسرے راستوں سے تیل پاکستان لا رہے ہیں، سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ پاکستان بڑا بحری جہاز بھی بھیجے تو اس پر بھی تیل بھجوائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں