کھلا پیٹرول دینے سے انکار، کار سوار کی فائرنگ سے پمپ ملازم جاں بحق

سیالکوٹ حاجی پورہ روڈ پر کار سوار افراد کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کار سواروں نے پیٹرول ڈلوا کر کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول ڈالنے کا کہا، پمپ ملازم نے کھلا پیٹرول دینے سے انکار کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور کار سوار پمپ ملازم پر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 55 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




