کل یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان تیار

کل یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان تیار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں کل (21 رمضان المبارک) کو یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان پولیس نے تیار کر لیا۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق 21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کے روٹس پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

جلوس کی سیکیورٹی پر 142 لیڈی اہلکاروں سمیت 5 ہزار 213 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ جلوس کے روٹس پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے جن میں روٹ سیلنگ، اسنیپ چیکنگ، سی سی ٹی وی نگرانی شامل ہے جبکہ بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اہم اسپتالوں میں بھی پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں