فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں آج کامیاب ہوئیں: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں آج کامیاب ہوئیں: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
—جیو نیوز گریب
—جیو نیوز گریب 

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں آج کامیاب ہوئیں۔

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کا آج اہم دن ہے۔ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائیو جی کی نیلامی کے لیے حکومت نے مکمل ایکو سسٹم بنایا، ہم بلاک چین، اے آئی کی نئی انڈسٹری کی طرف بڑھ رہے ہیں،اسپیکٹرم کی نیلامی سے آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی۔

پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا گراؤنڈ 60 منٹ کے لیے ہوگا جبکہ بولی کے لیے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں