ملک میں 5 جی اسپیکٹرم کی دستیابی سب سے بڑا چیلنج تھا: چیئرمین پی ٹی اے

ملک میں 5 جی اسپیکٹرم کی دستیابی سب سے بڑا چیلنج تھا: چیئرمین پی ٹی اے
چیئرمین  پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیئرمین  پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں 5 جی اسپیکٹرم کی دستیابی سب سے بڑا چیلنج تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو ممکن بنانے کے لیے تمام اداروں کا مشکور ہیں۔

میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی اے، فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ نے اسپیکٹرم کی دستیابی ممکن بنائی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فائیو جی ڈیجیٹل ہائی وے ہے، یہ پاکستان کا انجن ہے اور آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے، ہم نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں مزید کہا ہے کہ پاکستان ایشیاء کا پہلا ملک ہے جس نے رائیٹ آف وے چارجز ختم کر دیے ہیں اور اب یہ چارجز 36 ہزار روپے فی کلو میٹر سے زیرو کر دیے گئے۔

میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ انڈسٹری کی سہولت کے لیے جو ممکن ہو سکا حکومت نے کیا اور اب بال انڈسٹری کے کورٹ میں ہے، امید ہے انڈسٹری بھرپور شرکت کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں