چیئرمین پی ٹی اے کا 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج کا اعلان

چیئرمین پی ٹی اے کا 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج کا اعلان
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے 5 جی اسپیکٹرم کے نیلامی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق آج نیلامی کا پہلا اسٹیج تھا جو بینڈ ایلوکیشن کا تھا، 700 میں ہمارے پاس تین لاٹ تھے جن میں سے دو بک گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2300 میں پانچ لاٹ تھے سارے بک ہو گئے۔ 2600 میں 19 لاٹ تھے تمام بک گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 3500 میں 28 لاٹ تھے جن میں سے 22 لاٹ بک گئے، یعنی 220 میگا ہرٹز بک گئے۔  ایک کمپنی نے 190میگا ہرٹز، دوسری کمپنی نے 180 میگا ہرٹز خریدا جبکہ تیسری کمپنی نے 110 میگا ہرٹز اسپیکٹرم خریدا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی کے فرسٹ اسٹیج پر 507 ملین ڈالر پر پرائس لاک ہوئی۔ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 144.5 ارب روپے میں مکمل ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 597.2 میگا ہرٹز میں سے 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلام ہوچکا ہے۔ اسپیکٹرم کی بولی سے 1.7 فیصد اسپیکٹرم کی دستیابی بڑھ گئی ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں