فیصل آباد، 4 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، ملزم گرفتار

فیصل آباد، 4 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، ملزم گرفتار
فیصل آباد، 4 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، ملزم گرفتار

فیصل آباد میں 4 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے اغوا اور قتل کا واقعہ سلیمانیہ کالونی میں پیش آیا، گزشتہ روز والدین کی جانب سے بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جو بچی کا قریبی عزیز نکلا، جس کی نشاندہی پر بچی کی لاش گزشتہ رات گھر کے قریب خالی پلاٹ سے برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے اپنے کٹے ہوئے ہونٹ کا مذاق اڑانے پر بچی کو اغوا کے بعد گلا دباکر قتل کیا، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں