بحرین، اسرائیلی موساد کیلئے جاسوسی کرنے والا بھارتی شہری گرفتار
منامہ(این این آئی)بحرین کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونی کیشن انجینئر ہے۔ ملزم نے حساس جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز موساد کو فراہم کیں جن میں بعض اہم اور اسٹرٹیجک مقامات کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس کیلئے اہداف کے تعین اور تجزیے میں مددگار ثابت ہو سکتی تھیں۔بحرین کی وزارتِ داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
Load/Hide Comments




