بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ منقطع

شاہراہ قراقرم اپر کوستان کے مختلف مقامات پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق سڑکوں کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، راستے بند ہونے سے سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
Load/Hide Comments




