پارلیمنٹ آنا، سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرنا خوش آئند ہوتا ہے، برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ آمد کا مقصد سیاسی رہنماوں سے ملاقات کرنا تھا، اس موقع پر ان سے صحافی نے سوال کیا کہ ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا؟ اس پر جین میرٹ نے کہا یہ پرائیویٹ ڈسکشن تھی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا مقصد کیا تھا؟
اس پر جین میریٹ نے کہا پارلیمنٹ آنا اور سیاسی رہنماوں سے ملاقات کرنا خوش آئند ہوتا ہے، ملاقات کے ایجنڈے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ پرائیویٹ ڈسکشن تھی۔
Load/Hide Comments




