پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام نئی خریداری بند کردی گئی، صرف ناگزیر ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق جون 2026ء تک نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی کو سخت سے نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی غیر ملکی وفود کے سوا سرکاری عشائیوں اور افطار ڈنرز کے انعقاد پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسمبلی سیشن کے دوران ضرورت کے مطابق ان اقدامات میں مناسب تبدیلی کی جائے گی، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضرورت پڑنے پر گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر طلب کیا جا سکے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں