وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات، سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔
Load/Hide Comments




