16 مارچ کو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں و پینشن ادائیگی کر دی جائیگی: مشیر خزانہ کے پی

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ 16 مارچ کو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں و پینشن کی ادائیگی کر دی جائے گی۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے موٹر سائیکل چلانے والوں کو ریلیف دیا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد 16 لاکھ ہے جبکہ موٹر سائیکل مالک کو 2 ماہ کے لیے 2 ہزار 200 روپے ادائیگی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختوں خوا حکومت 3 اعشاریہ 5 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دے گی۔
مشیرِ خزانہ کے پی نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باوجود بی آرٹی کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا اور حکومت بی آر ٹی کو ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
Load/Hide Comments




