پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 7 اہلکار شہید

پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 7 اہلکار شہید
--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

ضلع لکی مروت کے ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں، دھماکا خیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مزید پولیس کی نفری موقع پر روانہ کر دی گئی ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں