فائرنگ سے قتل ہونے والے 2 افراد کی لاشیں برآمد، اسپتال منتقل، تحقیقات شروع

فائرنگ سے قتل ہونے والے 2 افراد کی لاشیں برآمد، اسپتال منتقل، تحقیقات شروع
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بنوں کے علاقے سرکل روڈ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت شمالی وزیرستان کے رہائشی کےطور پر ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ سے ایک کار بھی ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں