وزارت اطلاعات نے افغان رجیم کا پاکستانی چوکیوں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ مسترد کردیا

وزارت اطلاعات نے افغان رجیم کا پاکستانی چوکیوں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ مسترد کردیا
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت اطلاعات نے افغان رجیم کے وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان کی چوکیوں پر قبضے اور نقصان کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کو گمراہ کرنے کےلیے بنایا گیا ہے۔ 

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے اور نقصان پہنچانے کا دعویٰ من گھڑت ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ یہ جھوٹا دعویٰ افغان عوام کو گمراہ کرنے کےلیے بنایا گیا۔ افغان عوام خود ان دہشت گردوں کے باعث براہِ راست مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی وزارت اطلاعات افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے نقصانات اور ہلاکتوں سے اپڈیٹ کرتی رہتی ہے۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردوں اور معاون ڈھانچے کے خلاف کارروائیوں سے متعلق معلومات کی فراہمی میں احتیاط برتی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں اور بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔

وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم کے بےبنیاد دعووں کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد اور قابلِ تصدیق ثبوت سامنے نہیں آیا، جب بھی ان دعووں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے تو ہمیشہ غلط ثابت ہوئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں