گورنر نہال ہاشمی سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات

گورنر نہال ہاشمی سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات
تصویر، سوشل میڈیا
تصویر، سوشل میڈیا

گورنر سندھ نہال ہاشمی سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ہے۔

ترجمان کے مطابق دوران گفتگو وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر نہال ہاشمی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی، گورنر نے نیک خواہشات پر مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کےلیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ماہ رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول سے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنانے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں