کراچی ایئرپورٹ پر سعودیہ، ترکیے اور عراق سے ڈی پورٹ 8 مسافر گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر سعودیہ، ترکیے اور عراق سے ڈی پورٹ 8 مسافر گرفتار
--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب، ترکیے اور عراق سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 8 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ترکیے اور عراق سے آنے والے مسافر غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک جانے کے لیے ایجنٹوں کو لاکھوں روپے ادا کر کے وہاں پہنچے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والی تینوں خواتین عمرہ ویزے پر گئی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار تمام مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے ایجنٹوں اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں