پاکستان سے 16 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1590 ہوگئی

ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج مشرق وسطیٰ کی 80 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین اور دیگر مشرق وسطی کی 26 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے دوحہ، بحرین، کویت، مسقط کی18 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر کویت، دوحہ، بحرین، ابوظبی کی دو طرفہ 18 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، دبئی، ابوظبی کی دو طرفہ 14 فلائٹس منسوخ کی گئیں۔
ملتان ایئرپورٹ پر 4 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول پر ہے۔
پاکستان سے 16 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1 ہزار 590 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments




