پاک افواج کے کابل، ننگر میں کامیاب حملے، ایمونیشن اسٹوریج اور ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر تباہ

پاک افواج کے کابل، ننگر میں کامیاب حملے، ایمونیشن اسٹوریج اور ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر تباہ
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری آپریشن غضب للحق کے دوران پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے کیے۔ پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل، ننگر ہار میں افغان طالبان فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا۔

وڈیو میں فضائی حملے کے بعد دھماکوں کی وجہ سے بلند ہوتے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں، بلند ہوتے شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللّٰہ مجاہد کا ڈرگ اسپتال کو نشانہ بنانے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ ننگر ہار میں پاک افواج نے 4 مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ننگر ہار میں ملٹری تنصیبات سے ملحقہ لاجسٹک انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا گیا، ننگر ہار میں فضائی کارروائیوں میں ایمونیشن، ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں