غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار
پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب سرنڈر آف ایلیسٹ آرمز ایکٹ 2026 کا مسودہ تیار کر کے محکمہ قانون پنجاب کو بھجوا دیا ہے، جسے جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا.

سی سی ڈی کو غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مرکزی کردار دیا جائے گا، بل کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو 15 دن میں اسلحہ جمع کرانے کی مہلت دی جائے گی۔

مسودے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر عمر قید اور جائیداد ضبطی، خودکار ہتھیار پر کم از کم 10 سال قید اور عام اسلحہ پر 3 سے 14 سال سزا تجویز کی گئی ہے جبکہ ایکسپائر لائسنس کی تجدید کا آخری موقع دینے کی شق شامل ہے۔

قانون کے تحت اسلحہ جمع کرانے کا باقاعدہ ریکارڈ، ضبط شدہ اسلحہ کی تلفی، اور لائسنس ہولڈرز کی ٹیکس و کریمنل ہسٹری کی جانچ کا نظام متعارف کرایا جائے گا، لائسنس منسوخی اور اس کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا جائے گا۔

ہر ضلع میں خصوصی عدالتیں قائم کر کے مقدمات کا فیصلہ 45 دن میں کرنا لازم ہوگا اور سماعت روزانہ ہوگی، جبکہ تمام جرائم ناقابل ضمانت ہوں گے، ’’وہسل بلوئر‘‘ نظام بھی متعارف کرایا جائے گا، جھوٹی اطلاع پر جرمانہ ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں