کراچی میں بارش تھم گئی، کل دوپہر کے بعد دوبارہ ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں بارش تھم گئی، کل دوپہر کے بعد دوبارہ ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں رات میں مزید بارش کا امکان نہیں ہے، کل دوپہر کے بعد بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں بارش تھم گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے دن ہلکی بارش کا امکان رہے گا جبکہ 24 تا 27 مارچ کے دوران بھی مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں