جرمن چانسلر کا ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے مؤخر کرنے پر اظہار تشکر

جرمن چانسلر کا ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے مؤخر کرنے پر اظہار تشکر
جرمن چانسلر کا ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے مؤخر کرنے پر اظہار تشکر

برلن(نیوز ڈیسک)جرمن چانسلر فریڈش میرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے پاور پلانٹس پر مجوزہ حملوں کو مؤخر کرنے کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔چانسلر میرس نے برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے اتوار کو ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کی توانائی کی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔میرس نے کہا، ’’میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج اعلان کیا کہ وہ ان حملوں کو مزید پانچ دن کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔جرمن چانسلر میرس نے اس تاخیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ’’ایرانی قیادت کے ساتھ فوری اور براہ راست رابطے‘‘ کا امکان پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی اس تنازعے میں ثالثی کے لیے سفارتی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور شدید معاشی اثرات کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں