نیتن یاہو کا ایرانی شر کا محور تباہ کرنیکا دعویٰ، سیاسی و عوامی امیج بہتر کرنے کی کوشش

نیتن یاہو کا ایرانی شر کا محور تباہ کرنیکا دعویٰ، سیاسی و عوامی امیج بہتر کرنے کی کوشش
نیتن یاہو کا ایرانی شر کا محور تباہ کرنیکا دعویٰ، سیاسی و عوامی امیج بہتر کرنے کی کوشش

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو کا ایرانی شر کامحورتباہ کرنیکا دعویٰ، سیاسی و عوامی امیج بہترکرنیکی کوشش، بدعنوانی مقدمات کا سامنا ، عالمی سطح پر جنگ کے انسانی نتائج، اور غزہ میں مظالم نے تنقید بڑھائی ، امریکی حمایت میں کمی یا جنگ طویل ہوئی، تو نیتن یاہو کیلئے سیاسی فائدہ نقصان میں بدل سکتا ہے۔گارڈین کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایرانی حکومت اور فوجی صلاحیتوں پر حملے کو اپنے سیاسی اور عوامی امیج کی بحالی کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کیا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد، نیتن یاہو کے حامیوں اور مخالفین کے لیے یہ پہلا بڑا موقع تھا کہ وہ اپنی قیادت اور ملکی تحفظ کے فیصلوں پر رائے قائم کریں۔حالیہ ایرانی میزائل حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے، تاہم عوام کی اکثریت جنگ کے حق میں ہے۔ متعدد رائے شماریوں کے مطابق یہودی شہریوں کی 90فیصدسے زائد تعداد اسرائیل کی کارروائی کی حمایت کر رہی ہے۔ اس دوران امریکی صدر کے ساتھ تعلقات اور ایران کے خلاف فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کو نیتن یاہو کے انتخابی اور قانونی مفادات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ وہ بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ممکنہ پیشگی معافی کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عالمی سطح پر جنگ کے انسانی نتائج، ایرانی شہریوں کے اموات اور غزہ میں جاری مظالم نے تنقید بڑھائی ہے، اور اسرائیل کے عالمی تعلقات پر اس کے اثرات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں