لندن، یہودی فلاحی ادارے کی ایمبولینسز حملے میں جل کا خاکستر

لندن، یہودی فلاحی ادارے کی ایمبولینسز حملے میں جل کا خاکستر
لندن، یہودی فلاحی ادارے کی ایمبولینسز حملے میں جل کا خاکستر

کراچی (نیوز ڈیسک) لندن، یہودی فلاحی ادارے کی ایمبولینسز حملے میں جل کا خاکستر، شمالی لندن میں چار ایمبولینسوں کو آگ لگا دی گئی،واقعہ یہود مخالف نفرت انگیز حملہ قرار، برطانوی وزیر اعظم کی شدید مذمت، سی سی ٹی وی میں تین افراد کو آگ لگاتے دیکھا گیا۔ گارڈین کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں یہودی فلاحی ادارے ہتزولا کی چار ایمبولینسوں کو آگ لگا دی گئی جسے حکام نے یہود مخالف نفرت انگیز حملہ قرار دیتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ علی الصبح پیش آیا جب سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین افراد کو ایمبولینسوں کو آگ لگاتے دیکھا گیا جبکہ آگ کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صرف یہودی برادری نہیں بلکہ برداشت اور احترام کی اقدار پر یقین رکھنے والے تمام افراد پر حملہ ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو تلاش کیا جار ہاہے جبکہ مقامی کمیونٹی میں خوف اور تشویش کی فضا پائی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں