نیویارک، ایئر کینیڈا طیارے اور فائر ٹرک میں تصادم، پائلٹ و معاون ہلاک

نیویارک، ایئر کینیڈا طیارے اور فائر ٹرک میں تصادم، پائلٹ و معاون ہلاک
نیویارک، ایئر کینیڈا طیارے اور فائر ٹرک میں تصادم، پائلٹ و معاون ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) نیویارک میں ایئر کینیڈا طیارے اور فائر ٹرک میں تصادم، پائلٹ و معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے، لینڈنگ کے دوران طیارہ فائر گاڑی سے ٹکرا گیا،متعدد زخمی، نو افراد اسپتال منتقل، ایئرپورٹ عارضی بند، فائر ٹرک دوسرے واقعے پر ردعمل دے رہا تھا، رن وے پر شدید نقصان، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ایئر کینیڈا ایکسپریس کے مسافر طیارے اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک جبکہ کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے، حکام کے مطابق سی آر جے-900 طیارہ لینڈنگ کے دوران اس وقت فائر ٹرک سے ٹکرا گیا جب وہ کسی دوسرے ہنگامی واقعے پر ردعمل دے رہا تھا، طیارے میں 72 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے جن میں سے متعدد زخمی ہوئے جبکہ دو فائر فائٹرز بھی شدید زخمی بتائے گئے ہیں، حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور کئی پروازیں منسوخ یا دیگر ایئرپورٹس کی طرف موڑ دی گئیں، امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ رن وے پر شدید نقصان کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں