پنجاب میں تعلیمی اداروں کی بندش سمیت اہم اقدامات زیرِ غور

پنجاب میں تعلیمی اداروں کی بندش سمیت اہم اقدامات زیرِ غور
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

توانائی بحران کے پیشِ نظر محکمۂ توانائی پنجاب نے صوبائی حکومت کو ہنگامی نوعیت کی نئی سفارشات ارسال کر دی ہیں جن میں ایندھن کے استعمال، تعلیمی سرگرمیوں اور کاروباری اوقات سے متعلق اہم فیصلوں کی تیاری کا ذکر ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرز پر پنجاب میں فیول راشننگ نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل نظام متعارف کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ 

اس کے علاوہ مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

توانائی بچت اقدامات کے تحت 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات دینے اور اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم متعارف کرانے کی سفارش کی گئی ہے، نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم پر سخت ہدایات جاری کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی، مارکیٹوں کے اوقات کار مزید محدود کرنے اور رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس کو متبادل موڈ پر چلانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ 

اسی طرح ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ بجلی کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔

عوامی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے میٹرو اور بس سروسز میں اضافے کی سفارش بھی رپورٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد ایندھن کے مجموعی استعمال میں کمی لانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ان سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے اور حتمی فیصلوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں