پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا۔

وزارتِ مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی سوال نامہ جمعے تک مکمل کرنا ہو گا۔ امراض کے بارے میں ’ہاں‘ یا ’ناں‘ میں جواب دینا ہوگا۔

سوالنامہ عازمینِ حج کو مربوط طبی سہولتوں کی فراہمی میں معاون ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوال نامے میں بلڈ پریشر، امراض قلب اور شوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دمہ، گٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں فارم بھر کر بتانا ہوگا۔ 

اس کے علاوہ پاک حج موبائل ایپ پر حج ویزا پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کردیا گیا ہے۔ موبائل ایپ پر حج پروازوں کا شیڈول اور مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ عازمین حج اعلانات کے لیے پاک حج موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں