غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی میں دوبھائیوں سمیت تین فلسطینی شہید
کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی میں دوبھائیوں سمیت تین فلسطینی شہیدکردئیے گئے،دونوں بالغ بھائی شوجیعا میں نشانہ بنے، ایک شخص کو خان یونس میں کار پر حملے میں شہید کیا گیا۔ یہ واقعات پانچ ماہ قبل امریکی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کے باوجود تشدد کا تازہ سلسلہ ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی دو فضائی کارروائیوں میں تین فلسطینی شہید ہو گئے، مقامی صحت حکام اور میڈیکلز کے مطابق ایک شخص خان یونس میں کار پر حملے میں شہید ہوا جبکہ دو بالغ بھائی شوجیعا میں شہید کیےگئے۔ یہ واقعہ پانچ ماہ پرانی امریکی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کے باوجود تشدد کا تازہ سلسلہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دو بھائی فلسطینی ملیشیا کے ساتھ مسلح جھڑپ کے بعد حملے میں لقمہ اجل بنے، اور اسرائیلی ٹینک بھی فائرنگ کرتے رہے۔
Load/Hide Comments




